مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیا کے صدر ویلئیم روٹو نے صدارتی محل میں مہمان صدر آیت اللہ رئیسی کا باقاعدہ استقبال کیا۔
صدر رئیسی اقتصادی و سیاسی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کینیا کا دورہ کررہے ہیں۔
صدر رئیسی اور ایرانی وفد کی صدارتی محل آمد کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
استقبالیہ تقریب کے فوراً بعد، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان خصوصی گفتگو بھی ہوئی۔
ملاقات کے بعد ایران اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تعاون کی اہم دستاویزات پر دونوں ممالک کے حکام دستخط کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، کینیا اور ایران کے دو طرفہ مذاکرات کے تسلسل میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔
آپ کا تبصرہ